بنگلادیشی گلوکار تحسن خان اور روزا احمد کی راہیں جدا ہو گئیں

بنگلادیشی گلوکار تحسن خان اور روزا احمد

بنگلادیش کے معروف گلوکار اور اداکار تحسن خان اور ان کی اہلیہ میک اپ آرٹسٹ روزا احمد کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔دونوں کی شادی گزشتہ چند ماہ سے بحران کا شکار تھی اور وہ کافی عرصے سے علیحدہ رہ رہے تھے۔ تحسن خان اور روزا احمد کے درمیان تعلقات ختم ہونے کے قریب تھے، تاہم دونوں نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ اب تحسن خان نے خود علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔تحسن خان کا کہنا ہے کہ وہ اور روزا احمد جولائی کے اختتام سے الگ رہ رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی پر بات نہیں کرنا چاہتے تھے، تاہم شادی کی سالگرہ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غلط خبروں کے باعث وضاحت دینا ضروری ہوگیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment