گزشتہ ہفتے قیمت میں 10 فی صد اضافے کے بعد بِٹ کوائن نے تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی حد عبور کی۔
تازہ ترین سنگِ میل ’اپٹوبر‘ نامی ٹرینڈ کو فالو کرتا دِکھائیدے رہا ہے جو کہ کرپٹو انڈسٹری کی ایک اصطلاح ہے۔اس سال بٹ کوائن کی قیمت گزشتہ برس کے مقابلے میں دُگنی ہے جس کے حوالے سے کچھ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ 2025 کے آخر میں قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔گزشتہ دو ہفتوں میں بائنینس اور کوائن بیس جیسے ایکسچینج سے اندازاً 15 ارب ڈالر مالیت کے بٹ کوائن نکالے گئے ہیں۔













