بھارت:فلم سٹار رجنی کانت کا خاتون خاکروب کو سونے کی چین کا تحفہ

بھارت کے نامور اداکار رجنی کانت نے صفائی کرنے والی خاتون کو اس کی ایمانداری پر سونے کی چین کا تحفہ دے دیا۔گزشتہ ماہ چنئی میں ایک مندر کے قریب سڑک کی صفائی کے دوران پدما نامی خاکروب خاتون کو طلائی زیوارت سے بھرا ایک بیگ ملا جسے اس نے اٹھا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے زیوارت کے مالک کو ڈھونڈ کر اسے بیگ واپس کر دیا، صفائی کرنے والی خاتون پدما کی ایمانداری پر ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے اسے ایک لاکھ بھارتی روپےکا انعام بھی دیا گیا۔پدما کی ایمانداری خبروں کی بھی زینت بنی جس سے متاثر ہو کر ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت نے پدما سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور خاتون کی ایمانداری پر اسے سونے کی چین کا تحفہ دیا۔اداکار کی ٹیم کی جانب سے اس موقع کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھی شیئر کی گئیں۔ پرستاروں کی جانب سے رجنی کانت کو خوب سراہا جارہا ہے جبکہ پدما کی ایمانداری کی بھی تعریف کی جا رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment