بھارت: مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ عملے سمیت طیارہ حادثے میں جانبحق

بھارت مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار

بھارت: مہاراشٹر میں طیارے کی کریش لینڈنگ میں ریاست کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار ہلاک ہو گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا طیارہ مہاراشٹر کے بارامتی میں لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ اس بات کی تصدیق اجیت پوار کے ایک قریبی معاون نے کی ہے۔رپورٹ کے مطابق طیارے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت پانچ افراد سوار تھے، جو تمام اس حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ حادثے کے وقت طیارے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر قائد اور وزیراعلیٰ کے ساتھ اجیت پوار، اُن کے سیکورٹی ملازمین، پائلٹس سمیت کل چھ افراد سوار تھے۔بارامتی میں موجود اجیت پوار کے قریبی ساتھی کرن گجر نے، جو مقامی اسپتال میں موجود ہیں، بتایا کہ اجیت پوار سمیت تمام 6 افراد مردہ حالت میں لائے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اجیت پوار ضلع پریشد انتخابات سے قبل بارامتی میں چار عوامی جلسوں سے خطاب کے لیے جا رہے تھے کہ اسی دوران یہ المناک حادثہ پیش آیا۔حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے بارامتی ایئرپورٹ کے منیجر شیواجی تاوڑے نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ طیارہ VT-SSK لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا کہ رن وے سے پھسل کر حادثے کا شکار ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک لئیرجیٹ 45 طیارہ تھا، جسے ممبئی سے چارٹر کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بارامتی ایئرپورٹ ایک خانگی ادارے کے زیر انتظام تھا، جسے حال ہی میں مہاراشٹر ایئرپورٹ ڈیولپمنٹ کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment