بھارت: نیپا وائرس نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں ڈال دیا

میڈیکل ٹیم اپنے پوشاک میں ملبوس

ممبئی: بھارت میں مہلک نیپا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے باعث آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں برس 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کو بھارت میں نئے Nipah Virus کے پھیلنے کے باعث خطرات کا سامنا ہے،جس نے اس میگا ایونٹ کے انعقاد پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔بھارتی صحت حکام کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے 5 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 100 سے زائد افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا اور حفاظتی تدابیر مزید سخت کردی گئی ہیں۔اگر نیپا وائرس کی شدت میں مزید تیزی آجاتی ہے، تو اس سے ورلڈ کپ کی تیاریوں، لاجسٹکس اور سیکیورٹی انتظامات پر سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق Nipah Virus نے ورلڈ کپ کی تیاریوں، لاجسٹکس اور سفری انتظامات کو غیر یقینی صورت حال سے دوچار کر دیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلنے پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول متاثر ہوسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment