بہار الیکشن: بی جے پی کی اتحادیوں کی جیت

انڈین ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے غیرحتمی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جس کے تحت حکومتی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی این ڈی اے کو واضح برتری حاصل ہے۔

انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو 243 نشستوں پر مشتمل بہار اسمبلی میں 199 سیٹوں پر برتری حاصل ہے جبکہ حکومت بنانے کے لیے 122 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی کو 84 نشتوں پر سب سے زیادہ ووٹ پڑے، وزیر اعلٰی کی جماعت جنتا دل کو 78 نشتوں پر جبکہ یونین منسٹر چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی کو 22 نشستوں پر آگے ہے۔ جبکہ اپوزیشن جماعت مہاگٹھ بندھن فی الحال 50 نشستوں پر آگے دکھائی دے رہی ہے جبکہ کانگریس صرف 7 نشستیں اپنے نام کر سکی ہے۔

اس سے قبل وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا تھا کہ این ڈی اے کو 160 نشستوں پر کامیابی حاصل ہو گی اور دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔

بہار اسمبلی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے کے بعد یونین منسٹر گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ اب اگلا ہدف مغربی بنگال ہے،بہار کے عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ بدنظمی کی حکومت نہیں بنائی جائے گی۔ بہار کے نوجوان ذہین ہیں۔ یہ ترقی کی جیت ہے۔ ہم بہار میں جیت چکے ہیں۔ اب بنگال کی باری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment