تاجکستان میں داخل ہونےوالے 4 افغان دہشتگرد گرفتار

تاجکستان پہاڑوں سے گزرتا پل

تاجکستانی حکام کا کہناہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کی سرحد سے داخل ہونے والے چار ’دہشت گردوں‘کو گرفتار کیا گیا ہے جو افغانستان سے تاجکستان کے ایسے علاقے میں داخل ہوئے جہاں حالیہ ہفتوں میں مہلک واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔تاجکستان وسطی ایشیا کی وہ ریاست ہے جس کی افغانستان کے ساتھ پہاڑی علاقوں پر مشتمل سرحد ہے اور حالیہ کچھ عرصے میں کابل کے طالبان حکام کے ساتھ اس کے تعلقات کشیدہ ہیں۔چار دہشت گردوں نے جنوبی ختلون کے علاقے میں ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا جس کے بعد انہیں نیوٹرائلائزڈ کر دیا گیا۔ نومبر سے لے کر اب تک پہاڑی سرحدی علاقے میں کم از کم پانچ ہلاکت خیز واقعات کی تصدیق کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرحد تقریباً 1,350 کلومیٹر لمبی ہے۔ تاجکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں مجموعی طور پر 16 افراد ہلاک ہوئے۔مارے جانے والوں میں تاجک سرحدی محافظ، چینی کارکن اور ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کو تاجکستان ’سمگلرز‘ اور ’دہشت گرد‘ قرار دیتا ہے۔نومبر میں چینی شہریوں پر حملوں کے بعد تاجک حکام نے طالبان کی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ سرحدی علاقے کو عدم استحکام سے بچانے کے لیے اقدامات کرے جہاں منشیات کے سمگلر اور اسلام پسند عسکریت پسند سرگرم ہیں۔دیگر وسطی ایشیائی ریاستوں کے رہنماؤں کے برعکس جو طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہے ہیں، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، جو سنہ 1992 سے اقتدار میں ہیں، کھل کر افغانستان کے حکام پر تنقید کرتے ہیں۔تاجکستان کو جہادی تنظیم اسلامک سٹیٹ یا داعش کے ارکان کی افغانستان میں موجودگی پر بھی تشویش ہے۔صدر امام علی رحمان نے طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ تاجک نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق کا احترام کرے۔ تاجک نسل کے افراد افغانستان کی آبادی کا ایک چوتھائی ہیںلیکن تاجکستان بجلی کی فراہمی، سرحدی علاقوں میں بازاروں کے کھولنے اور دونوں ملکوں کے سرحد کے اطراف آباد مقامی رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں کے ذریعے کابل کے ساتھ تعاون کی جانب بھی قدم اٹھا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment