ترکیہ: شدید برفباری، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ترکی ہائی وے پر برفباری کا منظر

انقرہ: ترکیہ میں مشرقی اناطولیہ کے علاقوں میں شدید برف باری کے بعد سردی کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کئی شہر انسانی ”برفانی بلاکوں ” میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ اس صورت حال پر حکام نے شہریوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ان علاقوں میں گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ ھکاری کا قصبہ یوکسیکووا ملک کے سرد ترین رہائشی علاقوں میں سرفہرست رہا۔ صلاح الدین ایوبی ایئرپورٹ کے نواح میں درجہ حرارت غیر معمولی طور پر منفی 32.7 ڈگری تک گر گیا۔ قطب شمالی جیسے مناظر کے دوران سطح سمندر سے 1950 میٹر کی بلندی پر واقع اس قصبے کو بھاری برف نے ڈھانپ لیا۔گاڑیاں مکمل طور پر منجمد ہو گئیں اور عمارتوں کی چھتوں سے برف کی بڑی بڑی لٹکیں بن گئیں۔ ان علاقوں کی درجنوں ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جو ملک بھر میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔ان حالات کی وجہ سے بہت سے لوگ اس خطے کو روسی شہر یاکوتسک سے تشبیہ دے رہے ہیں جو دنیا کا سرد ترین شہر مانا جاتا ہے۔برف باری کے باعث دیار بکر جانے والی ایک مسافر بس پھسل کر پل پر پھنس گئی اور ملک کی کئی شاہراہوں خصوصاً جنوب مشرقی حصوں میں اس طرح کے واقعات رونما ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment