جاپانی انجینئرز کا کمال ، لانسان کو نہلانے والی واشنگ مشین آگئی

جاپانی ٹیکنالوجی نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کردیا۔ اوساكا ایکسپو 2025 میں دھوم مچانے والی مستقبل کی ہیومن واشنگ مشین اب باضابطہ طور پر جاپان میں فروخت کےلیے پیش کردی گئی ہے۔ یہ منفرد کیپسول نما مشین صارف کو اندر لیٹ کر پورا جسم دھلوانے، سکون بخش موسیقی سننے اور صرف 15 منٹ میں تازہ دم ہوکر باہر آنے کا حیرت انگیز تجربہ فراہم کرتی ہے، بالکل بغیر گھمائے، یعنی لانڈری اسپن موڈ کے بغیر۔

یہ ایجاد جاپانی کمپنی Science Inc نے تیار کی ہے، جسے ’انسانوں کی دھلائی کا مستقبل‘ بھی کہا جارہا ہے۔ چھ ماہ جاری رہنے والے اوساكا ورلڈ ایکسپو میں اس ڈیوائس نے لاکھوں وزیٹرز کی توجہ سمیٹی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی اصل جڑیں 1970 کے اوساكا ایکسپو میں ہیں، جہاں دکھائی گئی ایک مشین نے Science Inc کے موجودہ صدر پر گہرا اثر چھوڑا تھا۔

کمپنی کی ترجمان سچیکو ماایکورا کے مطابق یہ مشین صرف جسم ہی نہیں دھوتی بلکہ ’روح بھی دھو دیتی ہے‘۔ کیپسول کے اندر موجود جدید سینسر مسلسل دل کی دھڑکن اور دیگر اہم اشاروں کو مانیٹر کرتے رہتے ہیں تاکہ پورا عمل محفوظ رہے۔

بین الاقوامی دلچسپی بڑھنے کے بعد کمپنی نے اس پروٹو ٹائپ کو کمرشل بنانے کا فیصلہ کیا۔ اوساکا کے ایک ہوٹل نے سب سے پہلی مشین خرید لی ہے، جو بہت جلد یہ منفرد سروس اپنے مہمانوں کو فراہم کرے گا۔ اسی طرح جاپان کے مشہور الیکٹرانکس ریٹیلر یامادا ڈینکی نے بھی یہ مشین حاصل کرلی ہے۔ اسٹور میں 25 دسمبر سے اس کا ڈیمو یونٹ اور تجرباتی کارنر بھی کھولا جا رہا ہے تاکہ لوگ خود اس مستقبل سے روبرو ہوسکیں۔ چونکہ ٹیکنالوجی انتہائی منفرد ہے، کمپنی نے فی الحال صرف 50 مشینیں تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک مشین کی قیمت تقریباً 6 کروڑ ین (تقریباً 3 لاکھ 85 ہزار ڈالر) ہے۔ کمپنی کے چیئرمین یاسواکی آویاما کا کہنا ہے کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ جو لوگ ایکسپو نہیں دیکھ سکے، وہ بھی اس حیرت انگیز ایجاد کو آزما سکیں۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment