جدہ تاریخیہ میں ریڈ سی میوزیم کا افتتاح

سعودی میوزیم کمیشن نے اتوار کو جدہ تاریخیہ میں واقع ’باب البنط‘ کی عمارت، جو ’البلاد‘ کے نام سے معروف ہے، میں ریڈ سی میوزیم کا افتتاح کیا ہے۔نائب گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز اور وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی موجودگی میں میوزیم کا افتتاح کیا گیا۔افتتاح کے موقع پر شاہی خاندان کے دیگر افراد اور مختلف اداروں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ریڈ سی میوزیم عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں مختلف پروگرام بھی پیش کیے گئے جس میں ’سلک روڈ‘ گروپ کا ریڈ سی علاقے کا متنوع موسیقی کا پروگرام شامل تھا۔

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا کہ ’ریڈ سی میوزیم تخلیقی صلاحتیوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے جو ثقافت اورتہذیبوں کا عکاس ہے۔میوزیم ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے مملکت کے وژن کے اہداف میں شامل ہے۔ اس سے ثقافت اور فن کا تبادلہ ہوگا۔

میوزیم سات بڑے و مرکزی ہالوں پر مشتمل ہے جس میں 23 ذیلی آڈیٹوریم ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد قدیم آثار موجود ہیں۔

جہاز رانی کی آلات، چینی دستکاری کے نمونے، نایاب و قدیم تصاویر، مخطوطات کے علاوہ علاقائی اور عالمی فنکاروں کے فن پارے بھی رکھے گئے ہیں۔ جدہ کا قدیم علاقے ’باب النبط‘ کسی زمانے میں بندرگاہ کااہم حصہ مانا جاتا تھا جہاں عازمین بحری جہازوں سے دنیا کے مختلف ممالک سے جدہ پہنچا کرتے تھے۔میوزیم کو جدید انداز میں اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ اس کی قدیم ساخت اور شناخت برقرار رہے جو جدہ کے دروازے کے طورپر عہدِ رفتہ میں مشہور تھی۔میوزیم میں ایک ہزار سے زائد آثار قدیمہ موجود ہیں جنہیں 23 ہالوں میں اس طرح رکھا گیا ہے کہ وزیٹرز ان کے بارے میں مکمل تفصیلات سے آگاہ ہو سکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment