حکومتی شٹ ڈاؤن ملکی ترقی کیلئے بڑا خطرہ ہے،صدر ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ تقریر کرتے ہوئے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی شٹ ڈاؤن کو ملک کی ترقی کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔صدر ٹرمپ ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ امریکا معاشی ترقی میں نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے، حکومت کو بغیر کسی تاخیر کے فنڈز دینے کیلئے کانگریس سے مذاکرات جاری ہیں، ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کا ستمبر تک فنڈنگ پر اتفاق ہو جائے گا۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہوم لینڈ سکیورٹی اور کوسٹ گارڈ کے بجٹ میں توسیع بھی شامل ہے، امید ہے ریپبلکن اور ڈیموکریٹس بجٹ کے حق میں ووٹ دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment