دبئی حادثہ : آرمینیا نے بھارتی طیارہ خریدنے سے انکار کر دیا

آرمینیا نے دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے حادثے کے بعد ان طیاروں کی خریداری کا عمل روک دیا ہے۔ آرمینیا اور بھارت کے درمیان 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 تیجس جنگی طیاروں کی فروخت پر بات چیت جاری تھی۔ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا تو تیجس کی یہ پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔ آرمینیا کی جانب سے خریداری معطل کیے جانے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی بھاری مالی نقصان کا سامنا ہوگا، کیونکہ تیجس طیاروں میں استعمال ہونے والے اہم نظام اور ریڈار ٹیکنالوجی اسرائیل میں تیار کی جاتی ہے۔ 21 نومبر کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی جان کی بازی ہار گیا تھا۔ اس حادثے کے بعد آرمینیا نے حفاظتی خدشات کے باعث خریداری کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment