دبئی : دبئی میں مستقبل کے جدید ٹرانسپورٹ منصوبے "دبئی لوپ” کے تحت پہلے دو مقامات کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد شہر میں تیز، آرام دہ اور جدید سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ نیا نظام زیرِ زمین تیز رفتار نقل و حمل کے جدید ماڈل پر مبنی ہوگا، جس کے ذریعے شہریوں اور مسافروں کو اہم علاقوں کے درمیان کم وقت میں سفر کی سہولت میسر آئے گی، جبکہ ٹریفک دباؤ میں بھی کمی متوقع ہے۔ اس منصوبے کو دبئی کے مستقبل کے شہری انفراسٹرکچر کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے کاروباری سرگرمیوں، سیاحت اور شہری آمدورفت کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی لوپ منصوبہ مستقبل کی سمارٹ سٹی ٹرانسپورٹ حکمت عملی کی طرف ایک اہم قدم ہےاور آئندہ برسوں میں اس نظام کو مزید علاقوں تک توسیع دینے کے امکانات بھی روشن دکھائی دیتے ہیں۔














