اسلام آباد : وفاقی حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیمز کے منافع کے نرخوں میں تبدیلی کر دی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیمزکے منافع کے نرخوں میں رد و بدل کر دیا ہے۔کچھ اسکیمز میں منافع کم کیا گیا ہے جبکہ بعض اسکیمز میں اضافہ ہوا ہے۔ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس میں 23 بنیاد پوائنٹس کی کمی کے نئی شرح 11.08 فیصد سالانہ ہوگی۔بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ، اور شہید فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ میں 24 بنیاد پوائنٹس کی کمی، نئی شرح 12.48 فیصد سالانہ ہوگی۔ریگولر انکم سرٹیفکیٹس میں 36 بنیاد پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد نئی شرح 10.56 فیصد سالانہ ہوگی۔اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگز اکاؤنٹس پر 40 بنیاد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور نئی شرح 11 فیصد سالانہ کردی گئی۔
اسلامی اسکیمز
سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (1 سال) اور سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹ میں سالانہ شرح 9.96 فیصد
سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (3 سال): سالانہ شرح 10.2 فیصد
سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (5 سال): سالانہ شرح 10.44 فیصد
نیشنل سیونگز کے مطابق یہ تبدیلیاں موجودہ اقتصادی حالات اور مارکیٹ کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں تاکہ سرمایہ کاروں کو متوازن اور پائیدار منافع فراہم کیا جا سکے۔














