سب سے بڑا بحری جہاز امریکی خام تیل لیکر پاکستان پہنچ گیا

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد سب سے بڑا پہلا بحری جہاز امریکی خام تیل لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔امریکی خام تیل سے لدے بحری جہاز کی سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر آمد ہوچکی ہے جو کہ 10 لاکھ بیرل خام تیل لے کر آیا ہے۔ 1لاکھ 35 ہزار ٹن خام تیل کے ساتھ پاکستان آنے والا یہ سب سے بڑا تیل کا جہاز ہے۔اس کے بعد اگلے ماہ ایک اور امریکی خام تیل کا جہاز پاکستان آئے گا، یہ بحری جہاز پیگاسس امریکی خام تیل کے ساتھ 14 ستمبر کو ہیوسٹن سے روانہ ہوا اور پاکستان پہنچا۔جو کہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے کی پہلی کڑی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Faseeha Khan

Faseeha Khan

Senior Editor News/Senior Producer/Director

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment