سعودیہ کے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع ، ادائیگی کا توازن بہتر ہوگیا

اسلام آ باد: سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کےڈپازٹ کی مدت میں مزید توسیع سےادائیگی کا توازن بہتر ہوگیا۔جاری سہ ماہی میں بیرونی ادائیگیوں کا حجم کم ہو کر ایک ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گیا جو اس سے قبل 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا۔ وزارت خزانہ کےمطابق پاکستان نے اکتوبر تا دسمبر 2025 کی جاری سہ ماہی میں مجموعی طور پر 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں کرنی تھیں۔اس بیرونی ادائیگی کی رقم میں 3ارب ڈالرزکاسعودی عرب کاڈپازٹ بھی شامل تھا۔ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر ڈپاذٹ کی مدت میں مسلسل 3 بار 2022 ،2023 اور2024 میں ایک ایک سال کی توسیع کی جاچکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment