سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکیوں کے لئے خوشخبری

سعودی کا جھنڈا

جدہ: سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یکم فروری 2026 سے عالمی سطح پر تمام غیر ملکی سعودی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اتھارٹی کے بورڈ نے ریگولیٹری تبدیلی کی منظوری دی ہے، دنیا بھر کے سرمایہ کار سعودی اسٹاک مارکیٹ میں براہ راست سرمایہ کاری کرسکیں گے۔ْمنظور شدہ ترمیم کا مقصد مین مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت والے افرد کی بنیاد کو وسعت دینا اور بہتر بنانا ہے، اس سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور مارکیٹ کی لیکویڈیٹی بڑھ جائے گی۔ گزشتہ برس 2025 کی تیسری سہ ماہی تک اسٹاک مارکیٹ میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے 590 ارب ریال تک پہنچ گئی۔ توقع ہے ترمیم شدہ ضوابط کے بعد سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ مالیاتی مرکزی مارکیٹ اتھارٹی نے جولائی 2025 میں سرمایہ کاری میں آسانی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے مختلف زمروں کے سرمایہ کار جن میں خلیجی ممالک میں رہنے والے یا ایسے غیرملکی جو ماضی میں سعودی عرب میں مقیم تھے کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ سعودی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں جو آج ہونے والے فیصلے کی ابتدائی کڑی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment