کراچی: سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں مستحکم ہیں، فی تولہ سونا اب بھی مہنگی ترین سطح پر ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 3ہزار 865ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے، اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 7ہزار 778روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
مقامی مارکیٹوں میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 3لاکھ 49ہزار 603روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔













