کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ فی تولہ سونا 1500روپے اضافے سے 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے کا ہوگیا۔ 10گرام سونا 1286 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 57 ہزار 319 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 3955 ڈالر کا ہوگیا۔
ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی مارکیٹ میں بڑھتی مانگ کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔














