ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ تین سالوں کے دوران غربت کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ شرح بڑھ کر 25.3 فیصد ہوگئی ہے۔رپورٹ میں انکشاف کی گیا ہے کہ پاکستان میں قومی غربت کی شرح 2001 سے 2002 میں 64.3 فیصد سے مسلسل کم ہو کر 18.3 فیصد تک آگئی تھی مگر 2020ء سے دوبارہ بڑھنا شروع ہوئی اور مالی سال 2022-23 میں غربت کی شرح 18.3 فیصد تھی جو مالی سال 24-2023 میں بڑھ کر 24.8 فیصد ہوگئی اور اب مالی سال 25-2024 میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔2001ء سے 2015ء تک غربت کی شرح میں سالانہ 3 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ 2015ء سے 2018ء تک سالانہ ایک فیصد تک محدود رہی ۔پھر2022ء سے غربت کی شرح میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہوا۔2011ء سے 2021ء میں لوگوں کی آمدنی میں دو سے تین فیصد اضافہ ہوا













