قصیم فالکن فیسٹیول :عرب ممالک کے 675 فالکنرز کی شرکت

عرب ریگستان میں فیسٹیول میں شریک

گورنر قصیم شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز کی زیر نگرانی قصیم فالکن فیسٹیول میں عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے 675 فالکنرز نے شرکت کی۔ گورنر قصیم نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ فیسٹیول مملکت کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ بازوں کی دیکھ بھال یہاں کی قدیم روایت ہے۔شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے فیسٹیول کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اسے اندرون و بیرون مملکت سے آنے والے وزیٹرز کے لیے توجہ کا باعث قرار دیا۔تقریب کے اختتام میں گورنر نے فیسٹیول میں مقابلوں کے فاتحین کو انعامات سے نوازا۔مقابلے کے تین مرکزی زمرے تھے جن میں الخلط، الحرار اور الشیاھین شامل تھے۔ انعامات کی مجموعی رقم ایک لاکھ 35 ہزار ریال رکھی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment