مشہور بھارتی گلوکار انتقال کرگئے

ہندستانی سنگر پرشانت تمانگ

مشہور بھارتی گلوکار اور اداکار انڈین آئیڈل سیزن 3 کے فاتح پرشانت تمانگ اتوار کے روز نئی دہلی میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔پرشانت تمانگ کی عمر 43 برس تھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی موت فالج کے باعث ہوئی۔ انکے اچانک انتقال پر موسیقی کی دنیا گہرے صدمے کا شکار ہے۔پرشانت تمانگ نے مقبول ریئلٹی شو انڈین آئیڈل سیزن 3 جیت کر شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے گلوکاری اور اداکاری دونوں میں کام کیا۔ انہوں نے 2006 میں انڈین آئیڈل جیتنے کے بعد اپنا پہلا میوزک البم Dhanyavad ریلیز کیا اور کئی نیپالی فلموں میں بھی اداکاری کی۔ بعد میں وہ Paatal Lok (سِیزن 2) جیسی مقبول ویب سیریز میں بھی نظر آئے جہاں ان کے کردار کو خاصی پذیرائی ملی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment