میانوالی: سی ٹی ڈی کا چھاپہ، 6 خطرناک دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پنجاب پولیس اہلکار گاڑی سے اترتے ہوئے

میانوالی میں چاپڑی ڈیم کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے چاپڑی ڈیم کے قریب چھاپہ مارا تھا کہ اسی دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 6 خطرناک دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ 8 دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ دہشتگردوں سے ایک خودکش جیکٹ، 3 دستی بم، 3 ایس ایم جیز، 200 گولیاں اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment