وزن میں 40 کلو کمی، اداکارہ نےحیران کردیا

بھومی پیڈنیکر کا ایک خوبصورت انداز

بھارتی شوبز انڈسٹری میں وزنکم کرنے کیلئے اوزیمپک کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے پھر چاہے کرن جوہر ہوں یا پھر کپل شرما یا پھر کوئی اور اداکار، بالی ووڈ میں اوزیمپک دوا کا استعمال عام ہوگیا ہے لیکن ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جو ہمیشہ سب سے کچھ الگ کرنا چاہتی ہیں۔حال ہی میں وزن میں حیران کن کمی کرنے والی بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے دوا ’’اوزیمپک‘‘ کے استعمال کی سختی سے تردید کی ،اداکارہ بھومی کا کہنا تھاکہ میں نے کسی شارٹ کٹ کے بغیر 40 کلو سے زائد وزن کم کیا ہے ،اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے میں نے تھکادینے والی محنت، مستقل ورزش اور متوازن غذا کا انتخاب کیا اور سختی سے پابند رہی، وزن میں کمی کے لیے دوا کا استعمال اتنا عام ہوگیا ہے کہ لوگ اب قدرتی طور پر وزن میں کمی پر یقین ہی نہیں کرتے، خواتین مجھ سے پوچھتی ہیں کیا میں نے اوزیمپک دوا لی ہے ؟ بلکہ کچھ نے تو یہ بھی پوچھ ڈالا کہ کیا آپ نے پسلی نکلوا دی؟اداکارہ بھومی نے وزن میں کمی کے دشوار گزار مرحلے کے بارے میں بتایا کہ اس عمل کا نمایاں اور بڑا حصہ زندگی کے مشکل ترین دور میں ہوا۔انھوں نے مزید بتایا کہ نومبر 2023 میں شوٹنگ کی تیاری کے دوران ڈینگی کا شکار ہو کر اسپتال میں داخل ہوئی تھی اور وزن 12 کلو کے لگ بھگ کم ہوگیا، اس دوران میرے آدھے بال بھی جھڑ گئے۔ میں نے دیوالی بستر پر گزری جب کہ باہر خوشیاں منائی جا رہی تھیں۔اداکارہ کو سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ لوگ برسوں کی محنت کو ایک انجیکشن سے جوڑ دیتے ہیں حالانکہ میں نے کئی سال جم، ڈسپلن اور متوازن کھانے پر لگائے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment