امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے چین پر اضافی 100 فیصد درآمدی ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی مصنوعات کے تحفظ کے لیے سخت تجارتی اقدامات کیے جائیں گے لہذا امریکا نومبر سے چینی درآمدات پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔
چینی مصنوعات امریکا پہلے ہی 30 فیصد ٹیرف عائد کر چکا ہے۔اب نئے درآمدی ٹیکس کے اعلان کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹیں گر گئی ہیں۔ٹیرف بڑھانے سے قبل ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں کہا تھا کہ چین نے دنیا بھر کے ممالک کو نایاب معدنیات کی برآمدی پابندیوں سے متعلق خط بھیجے ہیں۔یہ نایاب معدنیات اسمارٹ فونز، برقی گاڑیوں، فوجی آلات اور قابلِ تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی میں استعمال ہوتی ہیں اور ان کی پیداوار اور پراسیسنگ میں چین عالمی سطح پر سب سے آگے ہے،چین کو دنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے چین کے رویے کو انتہائی دشمنانہ قرار دیا۔














