واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم گرین لینڈ میں امریکی اڈوں والے علاقوں کو ضم کر لیں گے۔رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’نیویارک پوسٹ‘‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا گرین لینڈ کے ان علاقوں پر اپنی خود مختاری نافذ کر دے گا جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کی جانب سے شائع کی گئی ایک دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس بدستور نیٹو کے مشرقی ارکان کے لئے ایک مستقل لیکن قابل گرفت خطرہ رہے گا۔ پینٹاگون صدر ٹرمپ کو ایسے آپشنز فراہم کرے گا جو دنیا بھر بشمول گرین لینڈ میں سٹریٹجک مقامات تک امریکا کی فوجی اور تجارتی رسائی کو یقینی بنائیں گے۔














