ٹرمپ کی عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت، بغداد میں شدید احتجاج

لوگوں کا احتجاج عراق میں

بغداد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر دارالخلافہ بغداد میں عوام شدید احتجاج کررہے ہیں۔ ٹرمپ کے بیان کے بعد گرین زون کے قریب مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، نور المالکی کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے امریکا کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے عراقی پرچم لہراتے ہوئے امریکی پرچم کی تصویر نذر آتش کرتے ہوئے کہا کہ عراقی امور میں کسی غیر ملکی مداخلت کو قبول نہیں کریں گے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ عراقی عوام خود فیصلے کرنے کا حق رکھتے ہیں ملک کے وزیراعظم کے انتخاب پر امریکا کو بولنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ اگر عراق میں نوری المالکی منتخب ہوئے تو امریکا عراق کی کوئی مدد نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عراق اگر نوری المالکی کو دوبارہ وزیر اعظم بناتا ہے تو یہ غلط فیصلہ ہو گا، المالکی کے دور میں عراق غربت اور بے امنی میں ڈوب گیا تھا، امریکی مدد کے بغیر عراق کی کامیابی، خوشحالی اور آزادی کا امکان صفر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment