ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ بن چکا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

پنسلوینیا : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ بن چکا ہے اس کے ذریعہ اربوں ڈالر مل رہے ہیں، ہم ٹیرف کی رقم سے کسانوں کو 12 ارب ڈالر کی امداد دے رہے ہیں،سعودی عرب، قطر اور یو اے ای نے چار ٹریلین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ تینوں ملکوں کے سربراہان نے کہا کہ ایک سال کے مقابلے میں امریکا اب ہارڈ اسٹیٹ بن چکا ہے، امریکا میں تیل کی قیمت 2 ڈالر فی گیلن سے کم ہوگئی ہے اور میری کوششوں سے محنت کشوں کی آمدنی ڈبل ہوچکی ہے،انرجی کمپنی پینسلوینیا میں 100 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی۔امریکی صدر نے کہا کہ بائیڈن کی حکومت ورکنگ کلاس کی دشمن تھی اور ان کے دور میں 25 ملین افراد غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے۔ امریکی تاریخ میں پہلی بار ریورس مائیگریشن ہو رہی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میری حکومت دنیا میں امن کے لیے کام کر رہی ہے۔ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جاری جنگ کا بھی خاتمہ کرایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment