ٹیکسز کی بھرمار ،پاکستان میں ایک دن کا چوزہ بھی پریشان

اس وقت عوام ہر چیز پر بھاری ٹیکس دے رہے ہیں لیکن ایک دن کے چوزے پر کتنا ٹیکس ہے یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے لاہور میں پولٹری ایکسپو میں شرکت کی، جہاں انہیں پتہ چلا کہ ایک دن کے چوزے پر 10 روپے ٹیکس ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ٹیکس کی شرح کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک دن کے چوزے پر 10 روپے کا ٹیکس کسی بھی طرح سے ٹھیک نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب مجھے اس بات کا پتہ چلا تو میں نے ایف بی آر سے بات کی تو انہوں نے اپنی وضاحتیں پیش کیں۔ انہیں تو اپنے ٹارگٹ کی فکر ہوتی ہے، انہیں اس سے غرض نہیں کہ اس سے انڈسٹری کو کیا فرق پڑے گا۔

رانا تنویر نے کہا کہ آدھا ریگولیشن اور آدھا ڈی ریگولیشن ایسے نظام نہیں چلے گا۔ ان ٹیکسز کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کا آگے بڑھنا مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب اس حوالے سے وزیر خزانہ سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے بزنس سیکٹر کو ریلیف دینے میں مشکلات ہیں۔ تاہم آئندہ بجٹ میں تمام شعبوں کو ٹیکسز میں ریلیف ملے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment