بہاولپور:پنجاب کے ضلع بہاولپور کے چڑیا گھر شیر باغ سے 5 بندر فرار ہو گئے۔چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق فرار بندروں نے درختوں پر چڑھ کر اُچھل کود مچائی، تین بندروں کو شیر باغ کے احاطے سے پکڑ لیا گیا، دو بندروں کو ڈھوندنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہے، تاہم غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔














