اسلام آباد:عالمی مالیات نے پاکستان کو دوسری ابھرتی ہوئی معیشت کہا ہے، بلومبرگ کے اعداد وشمار کے مطابق عالمی اعتماد کی تصدیق ہو گئی ہے۔جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق ’’پاکستان ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔جون 2024 سے ستمبر 2025 تک پاکستان نے وہ معاشی کارکردگی دکھائی جو دنیا کی بڑی ابھرتی معیشتیں حاصل نہ کر سکیں۔دیوالیہ ہونے کے خطرات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی۔بلومبرگ نے پاکستان کو واحد ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا جس نے چار سہ ماہیوں میں مالی ساکھ میں بہتری دکھائی۔
عالمی درجہ بندی میں پاکستان ترکی کے بعد دوسرا سب سے بہتر ہونے والا ملک بن گیا ہے، یہ پیش رفت عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔













