پاکستان : فیول ایڈجسٹمنٹ سے بجلی سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد: نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 72 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔اس حوالے سے سینٹر پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی ہے جس پر نیپرا اتھارٹی 31 دسمبر کو سماعت کرے گی۔سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں ڈسکوز کو 7ارب 81کروڑ 30لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی جس پر بجلی کی فی یونٹ لاگت 6روپے 16پیسے رہی، نومبر میں پانی سے 39.16 فیصد، مقامی کوئلے سے 9.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔درآمدی کوئلے سے 5.06فیصد اور گیس سے 8.44 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ نومبر میں درآمدی ایل این جی سے 8.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اس عرصے میں جوہری ایندھن سے 25.23 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment