اسلام آباد : ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 22۔0 فیصد اضافہ ہوا،20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک میں مسلسل مہنگائی کی رفتار کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے جس کی وجہ سے مزید 20 اشیائے ضروریہ پہنگی ہو گئی ہیں۔اس ہفتے پیاز 5 روپے 81 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، انڈے 7 روپے 81 پیسے فی درجن، چینی 3 روپے 77 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
ایک ہفتے میں چودہ واٹ کا انرجی سیور بلب 9 روپے 74 پیسے مہنگا ہوا، لہسن 3 روپے84پیسےکلو، کیلے 98 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے بیف 5 روپے 30 پیسے، ڈَھائی کلو گھی کا ٹن 4 روپے 71 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ ٹماٹر، دال مسور، دال ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،برائلر مرغی 8 روپے 24 پیسے فی کلو سستی ہوئی، دال مونگ 2 روپے 48 پیسے ،ایل پی جی گھریلو سلنڈر 3روپے 78 پیسے ، 20 کلو آٹے کا تھیلا 14 پیسے سستا ہوا، 25 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔














