پاکستان میں دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ متوقع

کراچی : مہنگائی کی ستائی عوام کے لیے ایک اور بری خبر آگئی ، دودھ 300 روپے فی لیٹر ہونے پر فروخت ہونے کا امکان سامنے آگیا ہے۔ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے گیارہ اکتوبر سے قیمت 300 روپے فی لیٹر کرنے کی دھمکی دی ہے،کراچی میں دودھ کی قیمتوں سے متعلق ہونے والے اجلاس میں ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے حکومت سے فوری طور پر دودھ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ سیلاب نے ڈیری سیکٹر کو شدید نقصان پہنچایا جس کے باعث دودھ کی پیداواری لاگت میں 30 فیصد اضافہ ہوا، روزانہ تقریباً 3 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے،اگر حکومت نے ان کے مطالبات منظور نہ کیے تو وہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے اور دودھ کی قیمت 220 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دیں گے۔

دوسری جانب شہری اس ممکنہ اضافے سے شدید پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر دودھ 300 روپے لیٹر ہوا تو بچوں کو دودھ کی جگہ پانی پلانا پڑے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment