پاکستان : پی ٹی آئی امیدوار سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں اس بار عمران خان سہیل آفریدی پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں جبکہ علی امین گنڈاپور کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے کا بھی امکان ہے۔سہیل آفریدی نے 90 ووٹ حاصل کئے۔نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اجلاس ہوا جس میں علی امین گنڈاپور اور دیگر اراکین نے سرکت کی۔انتخابی عمل کے بعد سہیل آفریدی 90 ووٹ لےکرنئے قائد ایوان منتخب ہوگئے۔

پی ٹی آئی رکن آصف محسود بیرون ملک ہونے تھے جس کے باعث انتخابی عمل کا حصہ نہ بن سکے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا۔سہیل آفریدی کے مدمقابل جے یو آئی ف کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک خان تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment