پاکستان : چینی کی بر آمد کے بعدبیرون ملک سےمہنگی چینی درآمد

اسلام آباد:پاکستان کا الگ ہی نظام ہے پہلے ملکی ضروریات کو سائیڈ پر رکھ کر چینی بیرون ممالک کو بیچی جاتی ہے پھر چینی کی قیمت بڑھانے کیلئے اور پاکستانی شہریوں کی چینی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے مہنگی ترین چینی منگائی جاتی ہے جس سے عوام پر مہنگا ئی کا مزید بوجھ پڑتا ہے۔ اب وفاقی حکومت نےنومبر میں مزید 76ہزار 752 میٹرک ٹن چینی درآمد کر لی ہے۔مالی سال کے 5 ماہ میں مجموعی طور پر 3لاکھ8ہزار142ٹن چینی درآمد کی گئی، نومبر میں 12ارب6کروڑ 60 لاکھ روپےکی76 ہزار 752 ٹن چینی درآمدکی گئی۔چند سال قبل 37 روپے فروخت ہونے والی چینی نے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیںملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جو کہ عوام کے ساتھ زیادتی ہی نہیں بلکہ جرم ہے۔پہلے اسی ملک کی سستی بجلی ،سبسڈی وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے مل مالکان پاکستان میں کاشت کیے گئے گنے سے چینی تیار کرتے ہیں پھر اس پر 200 گنا فائدہ اٹھانے کیلئے بیرون ممالک ساری چینی برآمد کر دی جاتی ہے جس میں حکومت کی طرف سے اجازت شامل ہوتی ہے اور پھر یہی حکومت شہریوں کی ضرورت پوری کرنے کیلئے بیرون ممالک سے مہنگی چینی منگا کر عوام کو یہ بتایا جا تا ہے کہ ان کی ضروریات پورا کرنے کیلئے باہر سے چینی منگا رہے ہیں لیکن شارٹ ایج نہیں ہونے دی ۔کمال کی بات ہی اگر ایسا ہی ہے تو کوئی یہ بتائے گا کہ ملکی ضروریات کو نظر انداز کر کے چینی ملک سے باہرگئی ہی کیوںجو عوام کو کم ترین قیمت پر مل سکتی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment