پاکستان :کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل، انٹرنیٹ بند

پاکستان ٹرین گزرتے ہوئے

کوئٹہ: بلوچستان سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس پانچویں روز بھی معطل ہے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل سروس بند ہے جبکہ کوئٹہ اور چمن کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر کی سروس بھی معطل ہے۔دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل ہے، انٹرنیٹ سروس بلوچستان میں گزشتہ پانچ روز سے معطل رکھی گئی جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ اور ٹرین سروس سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر معطل کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment