پاکستان کی جانب سے ورچوئل انویسٹر روڈ شو کا انعقاد

ایک ورچوئل ورلڈ کی گرافکس

اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا نمایاں مرکز بن گیا ہے۔پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحاتی اقدامات نے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نئی تقویت دی۔مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے زیرِ اہتمام ورچوئل انویسٹر روڈشو کا انعقاد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی ڈویلپمنٹ ہے کہ پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر عالمی سرمایہ کار اس روڈ شو میں شریک ہوئے، ایونٹ میں 225 عالمی سرمایہ کاروں نے شرکت کی، جن کے اثاثہ جات کی مجموعی مالیت 3 ٹریلین ڈالر سے زائد ہے، شرکاء میں دنیا کے بڑے سرمایہ کار اور ادارے، شمالی امریکا، یورپ، مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں سے شامل ہوئے۔مزید برآں روڈ شو میں پاکستان کی میکرواکنامکس، معیشت میں استحکام، اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع پیش کئے گئے۔بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی وسیع شرکت، پاکستان کی مضبوط اور مستحکم معیشت پر عالمی اعتماد کی عکاس ہے، یہ تاریخی انگیجمنٹ پہلی بار پاکستان میں گلوبل سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا واضح ثبوت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment