7واں انٹر نیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 پاکستانی صنعتی شعبہ کی ترقی و توسیع کے نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے۔پاکستان کے صنعتی شعبہ کی ترقی و توسیع کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی نے مؤثر اقدام کیا ،جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے سالانہ انٹر نیشنل کنزیومر انڈسٹری ایکسپو اور کانفرنس کا آج کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز کیا جارہا ہے۔نمائش میں2000 برانڈزاور55000 سے زائد وزیٹرز کی آمد متوقع ہے جبکہ نمائش میں 10سے زائد ممالک سے تقریباََ850 بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔چار روزہ
نمائش کا تھیم ٹیکنالوجی ایٹ دی ہارٹ آف بیوٹی اینڈ کنزیومر انویویش ہے۔ نمائش میں انٹرایکٹو ورکشاپس، سیمینارز اور پینل ڈسکشنز بھی شامل، جہاں ماہرین اور کاروباری حضرات تبادلہ خیال کریں گے۔ صارفین، ریٹیلرز، امپورٹرز اور انویسٹرز ایک ہی پلیٹ فارم پر موجود ہوں گے۔ ایس آئی ایف سی پاکستانی صنعتی شعبہ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔













