آج کل پاک افغان کشیدگی کی وجہ سے چمن، خیبر، جنوبی و شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے 13 ویں روز بھی بند رہے۔باب دوستی، طورخم، خرلاچی، انگور اڈہ، غلام خان سرحد پر سیکڑوں مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
دوستی گیٹ 4 سےصرف افغان شہریوں کولیجانےوالی گاڑیوں کو افغانستان جانے کی اجازت ہے۔جھڑپوں کے بعد اب تک 10ہزار افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔
باب دوستی کسٹم اور چمن سے کراچی روٹ پر سیکڑوں مال بردار ٹرک، کنٹینرز کھڑے ہیں، دونوں جانب پھنسی گاڑیوں میں گوشت، پھل، سبزیاں، جوس خراب ہورہے ہیں۔














