پاک بھارت کرکٹ میچ نہ ہونے پر سابق انگلش کرکٹر مارک باؤچر کا تبصرہ

سابق انگلش کرکٹر مارک باؤچر

لندن: سابق انگلش کرکٹر مارک باؤچر نے پاک بھارت کرکٹ صورتحال پر تبصرہ کیا ہے۔مارک باؤچر کا کہنا تھاکہ پاک بھارت میچ دنیا کا سب سے زیادہ منافع بخش مقابلہ ہے، آئی سی سی کو یقینی بنانا ہوتا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہوں۔سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا ایک ہی گروپ میں شامل ہونا طے شدہ فارمولا ہے، باقی ٹیموں کے معاملے میں سب ضابطے کے تحت ہوتا ہے۔مارک باؤچر نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا، بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں گئی،بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کھیلنے کی اجازت دی گئی لیکن بنگلا دیش کو اس کی اجازت نہیں دی گئی، بھارت جہاں چاہتا ہے کھیلتا ہے، دوسری ٹیموں کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، پاکستان کے پاس بھارت اور آئی سی سی پر دباؤ ڈالنے کا واحد موقع تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment