چینی برآمدات میں اضافہ، امریکا کی برآمدات میں 29 فی صد کمی

بیجنگ : چین کی برآمدات بڑھنے لگی ہیں، اور تجارت خسارے سے سرپلس میں آ گئی۔ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چینی برآمدات میں نومبر میں 5.9 فی صد اضافہ ہوا ہے، جب کہ امریکی برآمدات میں 29 فی صد کمی ہوئی ہے۔چین کی مجموعی برآمدات نومبر میں توقعات سے زیادہ 330.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، اکتوبر میں 1.1 فی صد کمی کے بعد چینی برآمدات میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چین کی سالانہ تجارت خسارہ نہیں بلکہ 1.08 ٹریلین ڈالر سرپلس تک پہنچ گئی ہے۔امریکا کی برآمدات اٹھویں ماہ بھی مسلسل 2 ہندسوں کی کمی کے ساتھ گر رہی ہے، دوسری طرف چین کی برآمدات جنوب مشرقی ایشیا، لاطینی امریکا، افریقہ اور یورپی یونین میں بڑھی ہیں۔چین کی درآمدات نومبر میں 1.9 فی صد بڑھ کر 218.6 ارب ڈالر رہیں۔ ماہرین اقتصادیات کہتے ہیں چین رواں سال تقریباً 5 فی

صد ترقی کا ہدف پورا کر لے گا۔ماہر معیشت مورگن اسٹینلے کا کہنا ہے کہ 2030 تک چین کا بین الاقوامی برآمدات میں حصہ 16.5 فی صد تک پہنچ سکتا ہے۔ جدید صنعت اور ہائی گروتھ شعبوں جیسے الیکٹرک گاڑیاں، روبوٹکس اور بیٹریز میں چین کو برتری حاصل ہے۔پیر کو جاری ہونے والے کسٹمز کے اعداد و شمار نے یہ بھی ظاہر کیا کہ امریکا کو بھیجی جانے والی ترسیل میں سال بہ سال تقریباً 29 فی صد کمی واقع ہوئی۔ لیکن جیسے جیسے امریکا کے ساتھ تجارت کمزور پڑ رہی ہے، چین جنوب مشرقی ایشیا، افریقہ، یورپ اور لاطینی امریکا میں اپنی برآمدی منڈیوں کو متنوع بنا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment