چین اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارتی تنازع ، آٹو انڈسٹری تباہ

چین اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارتی تنازع نے یورپی آٹو انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔جرمن کمپنی بوش کا کہنا ہے کہ تنازع کے باعث پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔بی ایم ڈبلیو اور مرسڈیز نے بھی سپلائی چین پر دباؤ کی تصدیق کی ہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے چینی کمپنی نیکسپیریا پر قبضہ کیا گیا تھا جس کے جواب میں چین نے کمپنی کی مصنوعات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی۔اگر تنازع جلد حل نہ ہوا تو پلانٹ کے ملازمین کو عارضی فارغ کیا جا سکتا ہے۔کمپنی پیداوار برقرار رکھنے کیلئے کوشش کر رہی ہے لیکن بندش کا خطرہ ہے۔

سلزگیٹر پلانٹ میں 1400 ملازمین الیکٹرک گاڑیوں کیلئے کنٹرول یونٹس تیار کرتے ہیں۔ نیکسپیریا چپس گاڑیوں کے پرزہ جات میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں۔جرمن مزدوریونین کا کہنا ہے کہ کچھ کمپنیوں نے پہلے ہی ملازمین کی چھٹیاں شروع کر دی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment