ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی سے عوام کی اکثریت ناخوش

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آئی ہے، نئے سروے میں اکثریت نے ملک کے غلط سمت میں جانے کا خدشہ ظاہر کیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی سے عوام کی اکثریت ناخوش ہے، ایک تازہ عوامی سروے کے مطابق 60 فی صد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کے طرزِ حکمرانی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، جب کہ صرف 41 فی صد نے ان کی کارکردگی کو سراہا۔سروے کے مطابق 67 فی صد افراد کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت غلط سمت میں جا رہا ہے۔ اسی طرح 75 فی صد امریکی حکومت کی بندش (شٹ ڈاؤن) سے متعلق تشویش ظاہر کر رہے ہیں، جو اس سے قبل کیے گئے سروے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

معاشی امور پر بھی عوامی رائے صدر کے لیے مثبت نہیں رہی۔ صرف 37 فی صد نے ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کی، جب کہ 62 فیصد نے عدم اطمینان ظاہر کیا۔ مزید یہ کہ 59 فی صد امریکیوں نے مہنگائی کی بلند شرح کا الزام صدر ٹرمپ پر ڈالا، اور 37 فی صد نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد مالی طور پر پہلے سے بدتر حالت میں ہیں۔دل چسپ بات یہ ہے کہ اس منفی رجحان کے باوجود ڈیموکریٹک پارٹی بھی عوامی ناپسندیدگی سے بچ نہیں سکی۔ سروے میں 68 فی صد شرکا نے ڈیموکریٹس کو عوام کے مسائل سے لاتعلق قرار دیا، جب کہ ٹرمپ کے بارے میں یہی رائے 63 فی صد اور ریپبلکن پارٹی کے بارے میں 61 فی صد افراد نے ظاہر کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment