کارتک آریان کی 17 سالہ لڑکی سے رومانس کی تصاویر وائرل

کارتک آریان اور ایک لڑکی

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان ایک بار پھر سوشل میڈیا پرمشہور ہوگئے ہیں جہاں نئی افواہوں نےجلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ اداکار کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ مبینہ طور پر برطانیہ میں مقیم ایک کم عمر لڑکی سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔یہ افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب گوا میں چھٹیاں گزارتے ہوئے چند تصاویر سامنے آئیں، جنہوں نے صارفین کو حیران کر دیا۔سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 35 سالہ کارتک آریان کا نام ایک لڑکی کرینا کوبیلیوٹ سے جوڑا جارہا ہے۔ یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب صارفین نے کارتک اور مبینہ طور پر اس لڑکی کی جانب سے الگ الگ شیئر کی گئی ساحلِ سمندر کی تصاویر میں غیر معمولی مماثلتیں دیکھیں۔تصاویر میں پس منظر، بیچ سیٹ اپ اور لوکیشن ایک جیسی دکھائی دے رہی تھیں، جس کے بعد ریڈٹ کے معروف پیج پر یہ معاملہ اٹھایا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے تصاویر وائرل ہوگئیں۔افواہوں کو مزید تقویت اس وقت ملی جب یہ بات سامنے آئی کہ کارتک آریان نے قیاس آرائیوں کے آغاز کے فوراً بعد انسٹاگرام پر کرینا کو اَن فالو کردیا۔ تاہم اب تک کارتک آریان کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔تاہم ان افواہوں کے زور پکڑنے کے بعد کارتک کی نئی مبینہ گرل فرینڈ نے ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کارتک کی گرل فرینڈ نہیں ہیں۔ لیکن صارفین ان کی بات کا یقین نہیں کررہے، بلکہ کہہ رہے ہیں کہ وہ کنفیوژ ہیں۔یہ پہلی بار ٓ نہیں کہ کارتک آریان کی ڈیٹنگ لائف خبروں کا موضوع بنی ہو۔ اس سے قبل بھی ان کا نام سارہ علی خان اور اننیا پانڈے جیسی معروف اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا جاچکا ہے جن تعلقات کا اس وقت کھل کر اعتراف بھی کیا گیا تھا۔کارتک آریان حال ہی میں فلم ’تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘ میں نظر آئے تھے، جبکہ جلد وہ ’ناگ زِلا‘ اور ہدایت کار انوراگ باسو کی آنے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری حالیہ بحث کے باوجود اداکار اپنے آئندہ منصوبوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment