کانگو: کان بیٹھنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک

ایک کان میں ریسکیو آپریشن

وسطی افریقی ملک کانگو میں کالٹن دھات کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔ مشرقی کانگو کے علاقے ربایا میںباغی گروپ کے زیر اثر صوبے میں بدھ کے روز کالٹن کی کان بیٹھی جس کے نتیجے میں 200 سے زائد اموات ہوئیں تاہم جمعے تک ہلاک افراد کی صحیح تعداد کا تعین نہ ہوسکا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بیٹھنے والی کان کے متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں 20 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی مراکز میں امداد فراہم کی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق بارشوں کے سیزن کے باعث زمین بہت زیادہ نرم ہونے کی وجہ سے کان بیٹھ گئی اور کان میں موجود افراد دب گئے۔ ربایا دنیا کے کالٹن کا 15 فیصد پروڈیوس کرتا ہے جس سے موبائل فونز، کمپیوٹرز، ایرواسپیس اور ٹربائز کی تیاری میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی ٹینٹالم دھات تیار کی جاتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment