کوئٹہ میں 1 ہفتے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

بلب

کوئٹہ : سردی کی شدت کے باعث ایک ہفتے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، تاکہ شہریوں کو سرد موسم میں سہولت فراہم کی جا سکے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی سردی اور عوامی شکایات کے پیش نظر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے فیصلہ کیا ہے کہ سرد علاقوں میں ایک ہفتے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔فیصلہ بڑھتی ہوئی سردی اورعوامی شکایات کے بعد کیا گیا تاہم مکران ڈویژن، سبی اور نصیر آباد کے علاقوں پر بھی لاگو ہوگا۔ عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کوئٹہ میں ریکارڈ توڑ سردی اور ٹھنڈ کے دوران بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں۔صوبائی دارلحکومت میں سورج نکلنے کے باوجود درجہ حرار ت نقطہ انجماد سے اوپر نہ آسکا جبکہ کئی علاقوں میں پانی کی پائپ لائنیں جم جانے سے پانی کی قلت پیدا ہوگئی اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سخت سردی میں بجلی اور گیس جیسی اہم سہولیات ہمہ وقت میسر ہوتیں تو ان کی مشکلات کچھ کم ہوجاتیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرد ی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment