کوہاٹ میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ مل گیا

تیل نکالنے والی مشین

اسلام آباد: آئل گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے بڑے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔ براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 3100 بیرل خام تیل اور ساڑھے 81 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس بھی حاصل ہو گی۔خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ 56 لاکھ معکب فٹ گیس حاصل ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ یہ او جی ڈی سی ایل کی گزشتہ ایک ماہ میں نشپا بلاک میں مسلسل تیسری بڑی دریافت ہے، حالیہ 3 دریافتوں سے مجموعی طور پر یومیہ 9480بیرل خام تیل حاصل ہو رہا ہے۔یہ ملکی خام تیل کی مجموعی پیداوار میں 14.5 فیصد ہے اور یہ حالیہ کامیابیاں قومی توانائی سلامتی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہیں۔مقامی وسائل کے فروغ سے ملک میں توانائی کی طلب و رسد میں مزید بہتری آئے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment