کویت: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ

کویت: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی اے ایم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم کئی سالوں سے تنخواہوں کی منتقلی کے خودکار نظام پر عملدرآمد کر رہے ہیں، پے رول نظام مرحلہ وار ترقی سے گزرا ہے اور اتھارٹی اس وقت ان کمپنیوں کو معطل کر رہی ہے جو تنخواہوں کی ادائیگی کے قواعد و ضوابط کی پابندی نہیں کرتیں۔اتھارٹی کی کچھ خودکار خدمات اب آجروں کی جانب سے بروقت تنخواہیں ادا کرنے سے مشروط ہیں۔ ان خدمات میں ورک پرمٹ جاری کرنا، افرادی قوت کی ضرورت کا جائزہ لینا اور ٹینڈر سرٹیفکیٹ جاری کرنا شامل ہیں۔

وہ کمپنیاں جن کے پاس ملازمین کی تنخواہیں منتقل نہ کرنے کی جائز وجوہات ہیں وہ پی اے ایم کے خودکار نظام میں موجود سروس کے ذریعے وضاحتیں جمع کروا سکتی ہیں۔ کمپنیوں کو مطلوبہ معلومات اور دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی جن کا جائزہ لیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پی اے ایم انسانی اسمگلنگ کی نگرانی اور اس کا مقابلہ کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی بھی کوشش کر رہا ہے، اس مقصد کیلیے خودکار نظام ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment