گلوکارہ کیٹی پیری کی سابق کینیڈین وزیر اعظم کے ساتھ تصاویر کی دھوم

کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو ایک ساتھ

امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے تعلقات میں مزید قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔حال ہی میں کیٹی پیری نے انسٹاگرام پر اپنی تعطیلات کی تصاویر شیئر کیں، جن میں ایک خاص تصویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔اس تصویر میں کیٹی ایک خوبصورت ساحلی مقام پر سابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے گلے پر بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں، جبکہ جسٹن مسکراتے ہوئے کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔کیٹی کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں ان کے سابق ساتھی اور اداکار اورلینڈو بلوم بھی شامل ہیں۔دونوں گزشتہ سال علیحدگی کے باوجود اپنی بیٹی کی پرورش کے لیے ایک ساتھ وقت گزارتے دکھائی دیے۔ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ ماہ ہی سوشل میڈیا پر اپنے رشتے کو عوامی طور پر ظاہر کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Picture of Muhammad Ali

Muhammad Ali

Sub-Editor News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

Entertainment